چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہسپتال سے گھر منتقل

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر کے زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کا عمران خان کو دو ہفتے آرام کا مشورہ
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے زمان پارک منتقل کرنے سے قبل تمام گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کیے گئے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ آنے والے راستے پر گیٹ بند کردیا گیا۔
مقامی افراد اور عام ٹریفک کے لیے رہائش گاہ کی طرف جانے اور آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ اور باہر سڑک پر موجود رہی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری