3 افراد جاں بحق

سوات: مٹہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

سوات کی تحصیل مٹہ میں بہادر بانڈہ کے مقام پر جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں بہادر بانڈہ کے مقام پر جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل جبکہ فائرنگ کے نتیجے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
مقتولین کی لاشیں اور زخمی کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کا لگتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا