افغان طالبان خواتین کی تعلیم پر پابندی

افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک :افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی، افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پہلے ہی پابندی لگا رکھی ہے، اگست 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے صرف پرائمری جماعت تک لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :-افغانستان میں پہلی بار سرعام سزائے موت

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے