پنجاب میں ایف سی تعینات

وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔
وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ رینجرز کو گورنرہاؤس کی سکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم