ترقیاتی بجٹ

شہری و دیہی ترقی کے ترقیاتی بجٹ پرایک تہائی کٹ لگ گیا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے مالی مشکلات کے پیش نظر محکمہ بلدیا ت کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر ایک تہائی کٹ لگا دیا ہے اور محکمہ کو 9ارب 98کروڑ50لاکھ روپے کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کی ہدایت کردی ہے ۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق محکمہ بلدیات کو دیہی ترقی کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے دو ارب 47کروڑ16لاکھ 70ہزار روپے جبکہ شہری ترقی کی مد میں 7ارب 51کروڑ33لاکھ 30ہزار روپے کا ترقیاتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
محکمہ بلدیات کا رواں برس کا ترقیاتی پروگرام 14ارب 84کروڑ30لاکھ روپے کا ہے جس میں 3ارب 51کروڑ60لاکھ روپے دیہی ترقی جبکہ 11ارب 32کروڑ70لاکھ روپے شہری ترقی کیلئے مختص کئے گئے ہیں مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت رواں برس کے ترقیاتی پروگرام پر بھی کٹ لگا نے کا فیصلہ کر چکی ہے اور اب آئندہ برس بھی بلدیات کا شہری و دیہی ترقی کا بجٹ ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات