کوہاٹ میں خوفناک تصادم

کوہاٹ میں سوزوکی وین اور ڈمپر میں ٹکر، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ٹنل کے قریب سوزوکی وین اور ڈمپرمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق پشاور جانے والی سوزوکی وین درہ آدم خیل میں ٹنل کے کے قریب مچھلیوں سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین، 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ضلع کرک صابر آباد کے رہائشی تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی افراد کو سول ہسپتال شنی کلی درہ آدم خیل منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو