ناصرموسیٰ زئی کوذاتی گفتگو پبلک نہیں کرنی چاہئے تھی،بیرسٹرسیف

ناصرموسیٰ زئی کوذاتی گفتگو پبلک نہیں کرنی چاہئے تھی،بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام میں جانے کیلئے پر تولنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے الزامات پرترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کاردعمل سامنے آگیا ۔مشرق ٹی وی کے پروگرام سنٹر پوائنٹ میں بات کرتے ہوئے بیرسٹرسف نے بتایا کہ جو لوگ وزیر اعلیٰ محمود خان کو جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہونگے کہ محمود خان کسی کو دھمکیاں نہیں دیتے کسی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی ذاتی گفتگو پبلک کریں اگر کسی کو خطرہ ہے تو یار دوست ایک دوسرے کو آگاہ رکھتے ہیں اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ بعد میں اسے پبلک کردیاجائے انہوں نے کہا کہ کسی کی منت کرکے اسے پی ٹی آئی میں شامل نہیں کیا گیا اگر کوئی جانا چاہتا ہے تو شوق سے جائے انہیں معلوم ہے کہ ان کی پارٹی میں مزید جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج