مہنگائی 45فیصد بڑھی

8 ماہ میں مہنگائی 45فیصد بڑھی، پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

ویب ڈیسک :تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے 8ماہ کے دوران مہنگائی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مہنگائی میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے آٹھ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر تیار کیا ہے جسے گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب میں جاری کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ پیر میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، ڈالر کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے برآمدات کم ہوگئیں، حکومت کی پالیسیوں کے سبب انڈسٹریل سیکٹر کو سخت دھچکا پہنچا، آٹھ ماہ کے دوران لاکھوں ہنرمند افراد بے روزگار ہوگئے
حکومت کے غیردانش مندانہ اقدامات سے زراعت کو بھی نقصان پہنچا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے تحریک انصاف جو وائٹ پیپر جاری کررہی ہے اس میں وفاقی کی ملکی معیشت کے لیے وضع کردہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو تاحال 127 ارب ڈالر بیرون ممالک کے واپس کرنے ہیں جس میں سب سے زیادہ رقم آئی ایم ایف کی ہے، پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا 37 فیصد بیرون قرضے میں چلا جائے گا، ہماری امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ بند ہورہی ہیں ان تمام معاملات میں ڈالر کی عدم دستیابی نے مسائل میں اضافہ کیا، یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا تو ملک دیوالیہ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال