ایل آر ایچ ہارٹ بیٹنگ سرجری

ایل آر ایچ کا ایک اور اعزاز، پہلی کامیاب ہارٹ بیٹنگ سرجری کر لی

ویب ڈیسک :ایل آر ایچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب ہارٹ بیٹنگ سرجری کر لی، ہسپتال ترجمان محمد عاصم کی مطابق60سالہ خاتون نے صحت یابی کے بعد انٹرویو بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں120دل کے بڑے آپریشن صحت کارڈ پر بالکل مفت کئے گئے ہیں، کارڈیک سرجری یونٹ مکمل طور پر فعال ہے، اس نوعیت کے دل کے آپریشن میں دل سینے سے باہر نہیں نکالا گیا بلکہ ایک آلے کے ذریعے اپنی جگہ پر ہی اس کی دھڑکن کو برقرار رکھ کر بڑا آپریشن کیا گیا
آپریشن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نسیم اور ان کی ٹیم نے کیا، اس نوعیت کے مزید آپریشن بھی کئے جائیں گے، ڈاکٹر یاسر نسیم کے مطابق ایک عام بائی پاس اور ہارٹ بیٹنگ سرجری میں بڑا فرق ہے جس میں مریض کے دل کی دھڑکن کو نہیں روکا جاتا اور نا ہی ہارٹ لنگ مشین کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مریض کی موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور جلدی ریکور بھی ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس نوعیت کے آپریشن کے دوران مریض کے دماغ اور گردوں پر بہت کم اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری، 38 سے زائد فلسطینی شہید