مانسہرہ آٹا گوداموں میں ذخیرہ

مانسہرہ میں ڈیلروں کو کھلی چھٹی، آٹا گوداموں میں ذخیرہ

ویب ڈیسک:محمکہ فوڈ کی نا اہلی آٹا ڈیلروں کو کھلی چھٹی دے دی انتظامیہ فوٹو سیشن کرنا اپنا فرض منصبی سمجھنے لگی، گندم کا آٹا ناپید ہو گیا یوٹیلٹی سٹوروں آٹے کے ہول سیل ڈیلروں کے سامنے ضرورت مند افراد کی قطاریں اور عوام بے بسی کی تصویر بننے لگے محکمہ فوڈنے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ڈیلروں نے آٹا گوداموں میں ذخیرہ کر لیا،جسے مہنگے داموں فروحت کریں گے اس سلسلے میں زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مانسہرہ میں آٹا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے آئندہ دو دنوں میں بیس کلو آٹا3 ہزار سے تجاوز کر جائے گاذرائع کے مطابق مانسہرہ میں بعض ہول سیلر ڈیلروں کے گوداموں میں پنجاب کے آٹا کے کنٹینرز کے حساب سے آٹا ڈمپ ہے جو فروحت کی بجائے چھپا کے رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے