ڈیرہ تفریحی پارک تعمیراتی کام

ڈیرہ،تفریحی پارک کے تعمیراتی کام میں بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک :ڈیرہ اسماعیل خان میں بچوں کیلئے پارک میں لگائے گئے سامان ، شمسی توانائی کے نظام، ٹیوب ویل اور فوارے کی تعمیر میں سنگین اعتراضات سامنے آگئے ہیں جس پر صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر اربن ایریا اتھارٹی ڈی آئی خان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے ذیلی ڈائریکٹوریٹ مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن کی رپورٹ کے مطابق تحصیل سطح پر پارک کے قیام کے منصوبے میں ڈی آئی خان کے بے نظیر شہید پارک میں سنگین اعتراضات لگائے گئے ہیں
جن میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال، احتیاط نہ کرنا، ٹیکنیکل منظوری کی ہونا، پرانے مٹیریل کااستعمال اور کوالٹی رپورٹ فراہم نہ کرنا شامل ہے رپورٹ کے بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اس متعلق دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ دو ہفتوں میں اگر جواب نہ دیا گیا تو معاملہ مشاورتی کمیٹی کے سپرد کردیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم