کاٹلنگ میں بد امنی پر بہت جلد قابو پالیں گے،امن گرینڈ جرگے

کاٹلنگ میں بد امنی پر بہت جلد قابو پالیں گے،امن گرینڈ جرگے

ویب ڈیسک : امن و امان کی قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ معزز مشران ساتھ لیکر کاٹلنگ کے بد امنی پر بہت جلد قابو پالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کاٹلنگ امن گرینڈ جرگے کے شر کا سے انتظامیہ کے سینئر افسران و منتخب نمائندگان نے کیا۔
اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبارشاہ ، ڈی آئی جی مردان علی محمد گنڈاپور ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان، ڈی پی او ہارون رشید ، ایم پی اے ملک شوکت ، تحصیل میئر مفتی حماداللہ یوسفزئی کے علاوہ گرینڈ جرگہ میں علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ بھر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔گرینڈ جرگے کے دوران کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی صاحبزادہ رحیم خان باچہ کریں گے اور چھ نکاتی ایجنڈے پر کمیٹی ممبران ، علماء کرام اور علاقہ معززین مل کر کام کریں گے۔
اس دوران فورم اوپن کرکے علاقہ عمائدین نے منتخب نمائندگان اور اعلٰی افسران کو تجاویز پیش کیں اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔منشیات فروشوں ، لینڈ مافیاز اور فحاشی عریانی کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا بھی وعدہ کیا

مزید پڑھیں:  سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرہ