پنجاب اسمبلی تحلیل

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ جلد کانتخابات کا امکان ہے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں جلد الیکشن کے کوئی امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: مطابق چوہدری شجاعت حسین سے جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، فی الحال الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کے روز مرہ استعمال کی اشیاء کے مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے ملکی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب