گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے۔
بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی