تھانہ سربند

پشاور: تھانہ سربند پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور کے نواحی علاقے میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کا حملہ،چھوٹے بڑےہتھیاروں کا استعمال، فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے تھانہ سربند پر حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور ان کے دو گن مینز ارشاد اور جہاں زیب شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن کا استعمال بھی کیا گیا، پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین اور ان کے گن مینوں کو سنائپر رائفلز سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے سے شہید تینوں اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات