نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی ناکام، فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا

پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر پر متفق نہ ہوسکی جس کے بعد اب یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، اس ضمن میں ای سی پی نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔
لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نام پر متفق نہ ہو سکی۔
حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری