مقدمہ درج

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی اور 2 ایس پیز سمیت بڑی تعداد میں اہلکار شہید و زخمی ہوئے۔
واضح رہے 30 جنوری پیر کے روز پشاور کے ریڈ زون میں واقع پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق