صدر نے آئین کو روندا

صدر نے خود کو بادشاہ سلامت سمجھ کرآئین کوروندا،فضل الرحمن

ویب ڈیسک:جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صدر کے مس کنڈکٹ کا سخت ایکشن لینا چاہیے، عارف علوی نے پی ٹی آئی کا ورکر اور بادشاہ سلامت سمجھ کر آئین کو پائوں تلے روندا، یہ گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج عارف علوی نے جس طرح خود کو بادشاہ سلامت سمجھ کر اور تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر جس طرح آئین کو پائوں تلے روندتے ہوئے اس کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے اور گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے یہ واضح مس کنڈکٹ ہے اور الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف سخت ایکشن لیناہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ