خیبرپختونخوا انتخابات

خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن، گورنر کا اجلاس بے نتیجہ ختم

خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہ دی جاسکی، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق اجلاس میں صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے لیے تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا۔
گورنر حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن میں صوبائی اسمبلی انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔
الیکشن کمیشن اور گورنر کے درمیان مزید ایک اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
قبل ازیں، گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل تھے۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات کے حوالے سے نگران حکومت شواہد پیش نہ کر سکی