الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس

الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس: فواد چودھری پر فردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کرے گی۔
ویب ڈیسک: عدالت میں الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چودھری عدالت میں پیش ہوگئے۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے آئندہ سماعت پر فواد چودھری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ فواد چودھری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اسی مقدمے میں 25 جنوری کو انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یکم فروری کو عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان