فائرنگ 4 افراد جاں بحق

پشاور: فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، تین زخمی

پشاور میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، کوہاٹی چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالوں میں دوبھائی بھی شامل۔
ویب ڈیسک: پشاورمیں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق کوہاٹی چوک پشاور میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں فائرنگ کے نتجیے میں گاڑی میں سوار 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
دوسری طرف پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے اور واقعے میں 2 افراد جاں اور دو زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر