چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی لابی اتحادی ہیں،شیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر شیری رحمان،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیل کیساتھ دوستی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت 9 مئی کے واقعات پر اقوام متحدہ چلی گئی،اسرائیلی حمایت نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس کے ایجنٹ ہیں،اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں کہا تھا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں،تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈان پرتشویش ہے تاہم پاکستان نے اسرائیلی الزام مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو فلسطینیوں پر مظالم کرنیوالے ملک کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار افراد تحقیقاتی اداروں کے سامنے بلبل کی طرح بول رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کاحکم کس نے دیا تھا،ان کے حق میں اسرائیل کا بیان بتارہا ہے ان کے پیچھے کون ہے؟۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع