الیکشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق

آئندہ الیکشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہی ہوں گے، احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہی ہوں گے کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے وقت نہیں بچا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کی درخواست پر مردم شماری کا وقت بار بار آگے بڑھانا پڑا اس لیے اب نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں ممکن نہیں ہیں، اس میں مزید چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مزید تاخیر سے ملک نئے معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے، بروقت انتخابات کے بعد مستحکم حکومت کا قیام معاشی ضرورت ہے، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں