گلگت حادثہ

گلگت میں سیاحوں کی کوسٹر کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: گلگت میں سیاحوں کی بس کے حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیاحوں کی ایک کوسٹر اسلام آباد سے گلگت جارہی تھی کہ گلگت میں تھلیچی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے ایل نالے میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک بچہ اور تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ باقی افراد زخمی ہوگئے۔ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے، حادثے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ گلگت اور دیامر، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں کیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے گلگت منتقل کیا گیا، دیامر اور گلگت کے ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز، 26کنفرم کیسز رپورٹ