چیئرمین پی ٹی آئی سائفر

سائفر معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کو طویل قید ہو سکتی ہے، اعظم نذیر

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر معاملے پر اسلام آباد مِیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، سیاسی مقاصد کے لیے سائفر استعمال کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر معاملہ کوئی راز نہیں رہا، سابق وزیراعظم کا کھیل تو کامیاب نہ ہو سکا لیکن اس سے ملک کو نقصان ضرور پہنچایا گیا۔ وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ سائفر شیئر نہیں کیا جا سکتا، اسی وجہ سے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے، اب یہ معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے، سائفر کلاسیفائیڈ دستاویز تھی اور یہ دستاویز پبلک نہیں کی جا سکتی۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان سے واضح ہے کہ سابق وزیراعظم نے سائفر کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مقاصد کے لیے سفارتی دستاویز گم کی جائے تو طویل قید یا اس سے زائد سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان