پاکستان سکول بچے

سکول سے باہر بچے، پاکستان دنیا بھر میں سرفہرست

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے چلڈرن ایمرجنسی فنڈ ( یونیسیف ) کے ماہر تعلیم آصف ابرار نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سکول نہ جانے والے بچوں کی عالمی فہرست میں پاکستان سب سے اوپر ہے، لہٰذا حکومت کو والدین کو قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ انرولمنٹ میں اضافہ ہو سکے۔ بیگم نصرت بھٹو میمورل لائبریری میں سندھ پروہبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ 2016 کے قواعد کی آگہی کے سیشن میں ان کا کہنا تھا کہ والدین پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے پانچ سال سے اوپر کے بچوں کو قریبی سکولوں میں بھیجیں، اساتذہ اور والدین کا اسکول کے دوران بچوں کے ساتھ رویہ مثبت ہونا چاہیے، گزشتہ برس غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے سبب بڑی تعداد میں ہجرت ہوئی اور سکول کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول کلینڈر کا آغاز اگست میں ہوگا، اس لئے اساتذہ، محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی سکول میں بچوں کی تعداد میں اضافے کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار