ٹرک ڈرائیور جاں بحق

لوئر دیر میں حادثہ، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 زخمی

لوئر دیر: ولی کنڈو کنڈرو کے مقام پر ویڈز گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 22 سالہ نعمان ولد بہادر خان سکنہ کنڈرو، احمد جان ولد گل حمید جان عمر 34 سال سکنہ منڈہ، نجیب اللہ عمر 26 سال سکنہ کنڈرو، ظاہر اللہ ولد بہادر خان سکنہ منڈہ عمر 36 سال (ڈرائیور) شامل ہیں جبکہ 10 سالہ محمد عجب نور ولد محمد قسمت نورسکنہ چترال (موجودہ رہایش خزانہ) جاں بحق ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا