مردان سے نومولود بچہ بازیاب

مردان سے اغوا نومولود بچہ بازیاب، خاتون ملزمہ سمیت 2 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے ایم ایم سی ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا گیا اور ملزمہ خاتون سمیت 2 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم ایم سی ہسپتال کے گائنی یونٹ سے برقعہ پوش خاتون نے نومولود بچے کو اغوا کیا تھا، اے ایس پی ریشم جہانگیر اور ایس ایچ او بخت زادہ خان کی نگرانی میں رات گئے نومولود اغوا بچہ کو علاقہ چارگلی سے برآمد کر لیا گیا اور کارروائی کے دوران مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس دوان پولیس کو یہ بات بھی معلوم ہوگئی کہ ملزمہ خاتون کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی پی او شیخ ملتون نے نومولود بچے کو اُس کی ماں اور دادی کے حوالے کیا، بچہ مِلنے پر نومولود کے خاندان والے خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے تمام فورس کو دعائیں دیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی