صحت کارڈ پروگرام بحال

فنڈر کی عدم دستیابی، صحت انصاف کارڈ پر علاج ایک بار پھر بند

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے صحت انصاف کارڈ پر ایک بار پھرعلاج بند کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج سے صحت انصاف کارڈ پر نئے داخلے بند ہیں، پیشگی اجازت ملنے پر ایمرجنسی علاج کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈر کی عدم دستیابی کے باعث سروس معطل کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے 21 ملین فنڈز تاحال نہیں ملے جبکہ حکومت نے ایک ملین کی قسط جاری کی وہ چیک بھی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان ڈرون حملہ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم