آٹا مہنگا

مہنگی بجلی، آٹا بھی 5 روپے کلو مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: بجلی بلوں میں اضافہ سے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اقبال کی صدارت میں ایسوسی ایشن کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلور ملوں کے مالکان نے شرکت کی جس میں بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ کے باعث فلور ملز انڈسٹری اور مہنگائی کے ستائے عوام میں غم و غصے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
حالیہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے بڑھ جائے گی اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کی دسترس سے یہ بنیادی اشیاء خوراک بھی نکل جائے گی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی طرف سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر زبوں حالی کا شکار خیبرپختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت