منشیات مہم

منشیات کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، کاشف آفتاب عباسی

ویب ڈیسک: آئس اور دیگر منشیات نیٹ ورک کے خلاف آپریشن شروع کر دیے ہیں، منشیات کے خلاف پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات کی سپلائی کی جاتی ہے، طلباء کو منشیات سے بچانے کی خاطر خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ 15 دنوں کے دوران منشیات فروشی کے 401 مقدمات درج کیے گئے ہیں، منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث 460 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو تعلیمی اداروں کو نشے کی گولیاں سپلائی کرنے والے نیٹ ورک میں بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے مزید کہا کہ منشیات سپلائی کرنے والے یونیورسٹیز کے ملازمین کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے، گرفتار ملزمان سے 32 کلوگرام آئس، 15 کلوگرام ہیروئن جبکہ 110 کلو گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 1670 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی