نادرا افسران جسمانی ریمانڈ

جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

ویب ڈیسک: جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں گرفتار نادرا کے تین افسران سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن اینڈ مائیگریشن سنڑ خیبر پختونخوا رجب علی نے کی۔ عدالت نے تمام پانچوں ملزمان کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ایف آئی آئی کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکرام اللہ، سپر ٹنڈنٹ فرید خان٫ سینئر ایگزیکٹیو آفیسر عبد الرازق، اسد اللہ اور نثار محمود پر جعل سازی کا الزام ہے، ملزمان نے ملی بھگت سے 59 افراد کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دیں جنہیں عدالت نے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مختلف ٹریفک حادثات ، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل