سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے توڑ پھوڑ مقدمات میں نامزد پشاور کا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر عمران عرف چیتا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم پر 9 مئی کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کا الزام ہے، ملزم نے غلیل کے ذریعے پولیس اور سرکاری عمارتوں پر پتھراؤ کیا۔ تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ملزم 9 مئی کے واقعات میں ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر وائرل کرتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹاپ گن کرتب دکھانے کے چکر میں بنگالی پائلٹ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا