خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن سے ناخوش

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر اور مہمند کے نظریاتی کارکن بھی انٹرا پارٹی الیکشن سے ناخوش ‘انتخاب کے نام پر سلیکشن کو مسترد کردیا۔
ضلع خیبر میں باب خیبر کے سامنے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر پر سلیکشن کیخلاف نعرے بازی کی ۔
دوسری جانب سے ضلع مہمند میں بھی پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سڑکوں پر آگئے جنہوں نے پلے کارڈ اٹھاکر کے شدید نعرے بازی کی ۔
پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے انٹراپارٹی الیکشن کو سلیکشن قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا