خیبر پختونخوا سے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری

ویب ڈیسک :ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے غیر قانونی افغان شہریوں کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری وطن لوٹ گئے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں جب کہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 516 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 2 لاکھ 55 ہزار 29 تارکین وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے