پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 65 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایک اور کامیابی ، 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین حد عبور، یہ کامیابی یقینی طور پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری قرار دی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین حد عبور کر گیا۔ اس سب کچھ کے پیچھے سرمایہ کاروں کے اعتماد کا بحال ہونا ہے، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے ہی پاکستان سٹاک ایکشچینج روز بروز ریکارڈ قائم کئے جا رہا ہے۔
بزنس کے ویک اینڈ پر کاروبار کا آغاز شاندار رہا، اس دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، پی ایس ای پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔ شاندار بزنس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کئی ریکارڈ بن چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکشچینج میں 1177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 905 پوائنٹس کی سطح پر 799پوائنٹس اضافے سے 65517 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو گزشتہ روز 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا