پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، جانانہ ملز گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں پی ٹی آئی نے آج دس دسمبر کو جانانہ ملز گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان کیا تھا جس کی ضلعی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کی اجازت نہیں مل سکی، اور انتظامیہ کی جانب سے جانانہ ملز گراونڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
گراؤنڈ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ناکہ بندیوں کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شدید ٹریفک جام کی وجہ ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
ٹریفک جام سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی ہیں۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے درخواست گزار نے درخواست میں شرکاء کی تعداد، وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا بلکہ ایس او پیز پر عمل کرنے کا بیان حلفی بھی درخواست کیساتھ جمع نہیں کروایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس افسر نے بھی تحریک انصاف کی درخواست کو نامکمل قرار دیا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے این او سی کے حصول کیلئے درکار کوائف مکمل نہیں کئے۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک