رواں سال 840 شدت پسندوں

خیبرپختونخوا:رواں سال شدت پسندوں کی گرفتاری اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری

رواں سال 840 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 70 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا
ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی جانب سے شدت پسندوں کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔
یاد رہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے عسکری کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حکومت نے پولیس کو تھرمل ویپینز سمیت جدید اسلحے سے لیس کیا۔
اے پی ایس سانحہ کے بعد پوری قوم نے یکجا ہو کر دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ٹھانی، شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ آپریشنز کئے۔
نگران وزیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 840 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 70 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی کے لیے پولیس نے 200 سے زیادہ شدت پسندوں کی فہرستیں بھی جاری کی گئیں جن کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق