انسداد پولیو مہم ملتوی

سیکورٹی خدشات، ٹانک اور ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم ملتوی

ویب ڈیسک: سیکورٹی خدشات کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے شہروں ٹانک اور ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 18 دسمبر سے ہونا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، صوبے کے کئی علاقے خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں میں کئی دہشتگرد حملے ہوئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قتل نومبر میں بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مہم ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم