غیر شرعی نکاح

غیرشرعی نکاح کیس: وکیل رضوان صدیقی عدلت نہ پہنچ سکے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل عدالت نہ پہنچ سکے۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جاری ہے، سینئر سول جج قدرت اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ہائیکورٹ میں ہیں، استدعا ہے کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا جائے۔
معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی 11 بجے تک کورٹ میں پیش ہو جائیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش