موٹروے بند

پنجاب میں حدنگاہ متاثر ہونے سے کئی مقامات سے موٹروے بند

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں شدید دھند برقرار ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔
ایم4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں جبکہ ایم فائیو کو بھی شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
قومی شاہراہ پر حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا، شہری دھند میں غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔
موٹروے پولیس نے جانب سے یہ ہدایت بھی کی گئی کہ سفر کے دوران شہری فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل