ن لیگ

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس‘ ٹکٹ اجراءکا فیصلہ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اور اجلاس ہوا،جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ایک سے زیادہ مضبوط امیدواروں والے حلقوں میں ٹکٹوں کا فیصلہ دسمبر کے آخری دنوں میں کئے جانے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔
ادھر ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر احسن اقبال نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ کا بارہواں اجلاس ہوا، جس میں سندھ سے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ مسلم لیگ ن کا ایک اہم حصہ ہے، نواز شریف کا سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین کردار ہے، سابق وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو امن اور سکون، سکھر ملتان اور حیدر آباد موٹروے کا تحفہ دیا، اگر مسلم لیگ ن کو نکال کر نالائق لوگوں کو اقتدار نہ دیا جاتا تو مزید موٹروے کے منصوبے مکمل ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جیسا کہ آپ کو معلوم کے کہ پہلے سیاسی اتحاد نہیں بنا کر جمہوری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تھا تاہم اب ہم سیاسی اتحاد کے ساتھ سندھ میں انتتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 مین تمام پارٹیوں کا اکھٹے ہونے کا مقصد پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا،8 فروری کو اگر سندھ کے عوام ترقی چاہتے کہ جیسی ہم نے پنجاب میں کی تو ن لیگ کو موقع دیں، ہم منی بیک گارنٹی دیتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کو ترقیاتی پروجیکٹ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا