پی ٹی آئی سے اتحاد مسترد، سیاسی جماعتوں‌کاا یک اور اتحاد بنانے پر غور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے اپنے کارکنوں اور تنظیمی عہدیداروں کو آگاہ کر دیا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں تقریبا تمام سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن میں اتریں گی اس تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اپنی تنظیمی عہدیداروں کو پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، اے این پی اور دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی تاحال کسی سیاسی جماعت کے ساتھ رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور الیکشن میں اکیلے اترنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب اگلے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے صف بندی شروع کردی ہے اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں نے پی ڈی ایم کی طرز پر اتحاد بنانے پر غور شروع کر دیا ہے جس کیلئے مذکورہ جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان رابطوں کا باضابطہ آغاز ہوا ہے.
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ زیر بحث آنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماو ¿ں نے بھی جے یو آئی کے قائدین سے رابطہ کیا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ گذشتہ روز مذاکرات کا پہلا دور تھا جبکہ ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کے مذاکرات کے دو ادوار ہوئے ہیں اور تیسرا دور بھی آئندہ چند روز میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش