شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ احتساب عدالت کے باہر ان کا کہنا تھا کہ نیب کیس کا پانچواں سال جاری ہے۔ یہ نظام ایسا چلے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا.
انہوں نے کہا کہ نیب عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ اس سے عوام بھی باخبر رہیں اور انہیں معلوم ہو کہ یہاں کیسز کیسے چلتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نوازشریف نے رابطہ کیا نہ اس کی ضرورت ہے۔ آج وہی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے جس سے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی بنانے یا ن لیگ چھوڑنے سے متعلق سوالات نظر انداز کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور پارٹی کے درمیان اختلافات کی خبریں وائرل ہیں.

مزید پڑھیں:  جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑ شرمناک ہے، بیرسٹر سیف