شیخ رشید

نسلی اور اصلی ہوں‘ کبھی غداری نہیں کروں گا:شیخ رشید

ویب ڈیسک :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے چلہ کاٹ آیا مگر نسلی اور اصلی ہوں کبھی کسی کے خلاف بیان دیا اور نہ ہی پریس کانفرنس میں کردار کشی کی، میں کبھی غداری نہیں کروں گا۔
جوڈیشنل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی کے دو حلقوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا اور تحریک انصاف میری حمایت کرے گی‘پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے صدر ہیں، دونوں حلقوں میں حمایت اور سپورٹ پر کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست اللہ کی طرف سے ہے، قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، سپریم کورٹ نے بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو الیکشن کروانے کی تاریخ دی اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔
میڈیا پر 3 حلقوں سے لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے،میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا،اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کا سامنا ہو،پی ٹی آئی کے لئے میں نے چلا کاٹا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے چلا کاٹا قربانیاں دیں ،میں نے اسکے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،میں اصلی اور نسلی ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم