افغانستان میں بچوں کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار

ویب ڈیسک: افغانستان میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں مجموعی طور پر بہتری ضرور آئی ہے لیکن اب بھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق میں سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جن میں کئی عوامل کارفرما ہیں۔
انہی مسائل کی وجہ سے چائلڈ لیبر ، بدسلوکی اور زیادتی جیسے واقعات بچوں کو گھیرے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورت میں کہا گیا ہے کہ یہی وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سفر متاثر ہو رہا ہے ساتھ ہی وہ امیگریشن پر مجبور ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ افغانستان میں بچوں کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے.
لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ بھی اسی وجہ سے کھٹائی کا شکار ہے ، اس پر تو افغان حکام نے پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ