پرویز خٹک

پرویز خٹک ایک قومی دوصوبائی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

ویب ڈیسک :ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ اختتام پذیر ‘پرویز خٹک ایک قومی دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔
ضلع کے دو قومی حلقوں پر مجموعی طورپر 66 ‘پانچ صوبائی حلقوں پر 132 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قومی حلقہ این اے 33 پر35 امیدوار جبکہ این اے 34 پر 31 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے 85 پر 22 ‘حلقہ پی کے 86 پر 16امیدوار ‘حلقہ پی کے 87 پر 29 امیدوار ‘پی کے 88 پر 24 جبکہ پی کے 89 پر 41 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال