جانچ پڑتال

انتخابات :کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل کل سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے پر کل سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔
انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد آج 24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں۔
عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صف اول کے اکثر سیاسی رہنماو¿ں نے اپنے اپنے فارمز جمع کرا دیے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ