بجلی کےبعدگیس کاوار،صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد گیس کی باری آ جاتی ہے۔ اب کی بار مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نگران حکومت نے صوبہ سندھ کی مخالفت کے باوجود گھریلو صارفین سے یکم جنوری سے 232ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔
حکومتی ہدایات پر مہنگی ایل این جی کی لاگت سے پیدا بحران سے نمٹنے کیلئے پوری لاگت گھریلو صارفین پر ڈال دی گئی ہے تاہم فریم ورک نہ ہونے سے قیمتوں کی وصولی نہیں کی جاسکی۔
ریگولیٹر کو یکم جنوری 2024 تک گھریلو صارفین سے 232ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت نگران حکومت نے جاری کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران 70ارب روپے مزید بھی وصول کرنے ہوں گے۔ ان مسائل کے حل کیلئَے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ