ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن

امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت

ویب ڈیسک: امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن میں ریاست مشی گن کو پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔
درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہئے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے۔
یاد رہے ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4 ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 27 فروری کو ہونیوالی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے۔
اس طرح مشی گن کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہئے۔
واضح رہے پچھلے ہفتے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پولیس گردی جاری ہے، راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں کی ذمہ دار ہے